Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدی لی

جہانگیرترین کی شوگر ملز نے40 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دی تھی

اسلام آباد  (نیوزپلس) یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدی لی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی شوگر ملز نے40 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دی تھی، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو دی تھی۔

دوسری جانب حکام یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے، 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی چینی اٹھانی ہے یہ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More