Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے منگنی کر لی

مجھے اس انگوٹھی سے بہت محبت ہے۔ ملائکہ اروڑا

مبئی  (نیوزپلس) بھارتی فلم انڈسٹری کی بےباک اداکارہ ملائکہ اروڑا  نے کیا واقعی اداکار ارجن کپورسے منگنی کر لی ہے یہ خبر آجکل سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔

سماجی رابطے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرملائکہ اروڑا نے اپنی ایسی تصویریں شیئر کیں ہیں کہ جن میں اُنہیں ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ملائکہ نے انگوٹھی بھی اُسی اُنگلی میں پہن رکھی ہے کہ جس میں منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

مالائکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ انگوٹھی ایک خواب کی مانند ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس انگوٹھی سے بہت محبت ہے۔‘

Arora

ملائکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس انگوٹھی کو تیار کرنے والے برانڈ کے بارے میں بھی بتایا۔اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ اپنی محبت کو تحفہ دینا چاہتے ہیں تو اس برانڈ کی انگوٹھی خریدیں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’منگنی کے لیے ان کی انگوٹھیاں بہترین ہوتی ہیں۔ لیکن یہ انگھوٹی ارجن سے منگنی کی نہیں بلکہ ایک برانڈ کی ہے ۔منگنی کی افواء پر دونوں اداکاروں کے ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More