Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ میرا 50 ہزار ڈالر کے عوض امریکی اسپتال سے جان چھڑانے میں کامیاب

میرے بیٹے کپٹن نوید نے میرا کو 50 ہزار کے عوض امریکہ اسپتال سے فارغ کروایا ۔ میرا کے سسر کا مبینہ دعویٰ

اسلام آباد (نیوزپلس)  اداکارہ میرا کو شوہر نے 50 ہزار ڈالر کے عوض اسپتال سے فارغ کروایا اس بات کا دعویٰ میرا کے سسر راجہ پرویز نے کیا ہے ،انہوں نے مبینہ طور پر ایک نجی ٹی وی پر  دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا ہے

میرا کے سسر راجہ پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کا آج امریکا سے پاکستان کے لیے روانگی کا امکان ہے اور وہ اگلے 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

جبکہ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور والدہ نےبیان ذہنی دباؤ میں دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More