Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلیں گے

سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر مصباح الحق، بابر اعظم اور وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے

لاہور (نیوزپلس)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے ون ڈے میچز کھلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا  ہے۔

اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔

سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر مصباح الحق،  بابر اعظم اور وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More