Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عظیم خان مجھے تم پہ بھروسہ ہے ۔ صبا قمر

صبا قمر جلد عظیم خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی

کراچی (نیوزپلس) بولڈ اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آ گئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ صبا قمر کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ جس میں عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو۔

جس کے جواب میں صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تُم پر بھروسہ ہے ،ساتھ ساتھ  اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’اس کے بعد ہی میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔‘


یاد رہے کہ ادکارہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More