Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وراسٹائل اداکارہ صبا قمر کا بولڈ فوٹو شوٹ

درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے ۔ صبا قمر

کراچی (نیوزپلس) پاکستانی وراسٹائل اداکارہ و سپر ماڈل صبا قمر نے مثبت اور متاثر کن  کیپشنز کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک عورت کتنی مضبوط  اور بے خوف ہوتی ہے۔

صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ میں ان کی بلیک اینڈ وائٹ فوٹوز شامل ہیں جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں۔

صبا قمر کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ’درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے،  ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے  ’بے خوف‘ کا کیپشن دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More