Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پرامید ہوں کہ روہن بوپنا کے ساتھ جوڑی کو پاکستان اور بھارت میں پزیرائی ملے گی ۔ اعصام الحق

اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے

لاہور (نیوزپلس)  پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، اللہ کرے روہن بوپنا کے ساتھ جوڑی کو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں پزیرائی ملے۔ واضح رہے کہ انڈو پاک ایکسپریس رواں ماہ میں میکسیکو میں ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ روہن بوپنا کے ساتھ مل کر دوبارہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، میری اور روہن بوپنا کی جوڑی سات برسوں کے بعد ایکشن میں ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ہم 7 برسوں کے بعد دوبارہ اکٹھے کھیل رہے ہیں، میلبرن میں چند ہفتے قبل ہمارا ایک ساتھ بہت وقت گزرا، اسی دوران ہم نے دوبارہ مل کر کھیلنے کی بات کی۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کھیل کے دوران امن کا پیغام دیا ہے، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کا مثبت اور پرامن امیج دنیا میں جائے، اللہ کرے اس پارٹنرشپ اور دوستی کو دونوں ممالک میں پزیرائی ملے، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک میں اس پارٹنر شپ کو مثبت لیا جائے گا۔

‏اعصام الحق نے کہا کہ ابھی صرف ایک ٹورنامنٹ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لیے ہم بات چیت ضرور کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More