Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عائشہ عمر کا خلیل الرحمان قمر پر برہمی کا اظہار

چاہے آپ فیمنزم کی بات کررہے ہوں یا کسی اور چیز کی،آداب کا سلیقہ اور طریقہ کار ہے جس کی پیروی کرنا ہوگی ۔ عائشہ عمر

کراچی (نیوزپلس) صف اول کی اداکارہ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ چاہے آپ فیمنزم کی بات کررہے ہوں یا کسی اور چیز کی،آداب کا سلیقہ اور طریقہ کار ہے جس کی پیروی کرنا ہوگی۔

واضح ہے کہ گزشتہ برس سماجی کارکن ماروی سرمد اور مصنف و شاعر خلیل الرحمان قمر کے درمیان ہونے والے تنازع سے متعلق عائشہ عمرکا بھی مؤقف سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  آپ کسی دوسرے انسان کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتے ، چاہے وہ شخص مرد ہو یا عورت، آپ اس طرح لوگوں کی بے عزتی نہیں کرسکتے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی غلط تھا اور میں حیران تھی کیونکہ میں خلیل الرحمان کی بہت عزت کرتی ہوں اور جب انہوں نے ایسا کیا تو میں بہت مایوس ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More