Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سہہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا

لاہور (نیوزپلس) سہہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان ، ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

‏سہہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلا دیش میں 2 سے 8 اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

15رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللّہ شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر اور محمد رشید  شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثناء اللّہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More