Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے چھوٹے بیٹے کے لئے لڑکی پسند کر لی

ایک لڑکی سیدھی سادی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی ۔ ثمرہ رضا میر

کراچی (نیوزپلس) وراسٹائل اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے اپنے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کیلئے سوشل میڈیا پر لڑکی پسند کر لی۔

گزشتہ روز ثمرہ رضا نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے بہو کی تلاش میں ہیں ساتھ ہی انہوں نے کچھ خصوصیات بھی بتائی تھیں۔

واضح رہے کہ خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے گزشتہ روز  سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔


انہوں نے نئی بہو کی خصوصیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایک لڑکی سیدھی سادی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی۔‘

ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ لڑکی کو رات بھر جاگنے اور کھانے پینے کا شوق ہو، کوئی ہے؟ ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ درخواستیں 15 مارچ تک موصول کی جارہی ہیں۔


یاد رہے کہ ثمرہ رضا میر کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے تب ہی انہوں نے اس پوسٹ کو انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More