Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نصیبو لال کے اُن لاتعداد سُریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے بھول سکتے ہیں ۔ اداکار عدنان صدیقی

’کیا ہم اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’کیا ہم اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔‘

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ناقدین کے لیے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے کیونکہ اُنہیں اُس کے پیچھے کی سخت محنت نہیں معلوم ہوتی ہے۔‘

اداکار نے نصیو لال پر ہونے والی کڑی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نصیبو لال کے اُن  لاتعداد سُریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو اُنہوں نے ماضی میں ہمیں دیے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More