Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مایہ ناز باکسر اسلم خان کو سپرد خاک کر دیا گیا

تدفین آبائی شہر پشین میں کی گئی

کراچی (نیوزپلس) کراچی کے پویلین کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران حریف کھلاڑی کے

پنچ لگنے سے جاں بحق ہونے والے باکسر محمد اسلم خان کو ان کے آبائی علاقے پشین میں سپرد خاک کر دیا گیا

باکسر محمد اسلم خان کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور مقامی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد اسلم خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسلم خان نے پروفیشنل باکسنگ کا آغازسال 2015 سے کیا تھا۔انہوں نے کئی مرتبہ باکسنگ کےنیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر محمد اسلم خان جاں بحق ہوگئے تھے۔

محمد اسلم کو چہرے پر پنچ لگا تھا جس کے بعد وہ گِر پڑے، اسلم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اس حوالے سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کونسل کے زیرِ اہتمام فائٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More