Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات : ق لیگ کے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری

سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (نیوزپلس)  وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا کو  حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو کہ وزیر اعظم نے قبول کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More