Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کورونا وائرس کا شکار

اقبال قاسم کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں آئسولیشن میں چلے گئے

لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ بورڈ  کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق اقبال قاسم  کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں 1 ہفتے سے آئسولیشن میں ہوں۔

اقبال قاسم نے یہ بھی بتایا کہ دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک دو روز میں کرواؤں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹرنے اپنے چاہنے والوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 521 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 540 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More