Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف بھارتی اداکار و سیاستدان رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج

رجنی کانت کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اُن کی طبیعت بھی مستحکم ہے

دہلی (نیوزپلس) بھارتی اداکار و سیاستدان رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدرآباد کے اسپتال میں داخل ہونے والے بھارتی اداکار و سیاستدان رجنی کانت کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اُن کی طبیعت بھی مستحکم ہے۔

اسپتال ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ رجنی کانت کے بلڈ پریشر کی سطح  بھی اب ٹھیک ہے جس کے بعد اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ’اناتھی‘ کے لیے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More