Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سلمان خان سُنہرے دل والا انسان ہے ۔ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی (نیوزپلس) بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار و کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا نے بالی ووڈ کے  سلمان خان کو سُنہرے دل والا انسان قرار دے دیا ہے۔

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر جہاں اُنہیں دُنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں تو وہیں معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے بھی سلمان خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی کوریوگرافر نے سوشل میڈیا پر سلمان خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو۔‘ُنہوں نے سلمان خان کی سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کا دل سُنہرا ہے اور میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More