Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران میں برفانی طوفان سے 10 کوہ پیما ہلاک،متعدد لاپتہ

مختلف مقامات پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (نیوزپلس) ایران کے شمالی پہاڑوں میں برفانی طوفان سےکم سےکم 10 کوہ پیما ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 

ایران کے سرکاری میڈیا نے مذکورہ حادثے کے متعلق تفصیلات فراہم کیں کہ 4 مختلف مقامات پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق کوہ پیما کے اہل خانہ نے حکام سے رابطے سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

ایران کے ریڈ کریسنٹ میں ہنگامی کارروائیوں کے سربراہ مہدی والی پور نے سرکاری نشریاتی ادارے "آئی آر آئی بی” کے حوالے سے بتایا کہ 9 افراد پہاڑ پر ہلاک اور ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ کم از کم 7 کوہ پیماؤں کو 3 مشہور ٹریلس پر ابھی تک تلاش کیا جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی رات کو تلاش چھوڑ دی گئی تھی لیکن اتوار کی صبح سے دوبارہ شروع کردی جائے گی۔

ہلال احمر کی ٹیم کے ایک رکن نے اس حادثے کے متعلق بتایا کہ خراب موسم اور برفباری سے ریسکیو مشن پیچیدہ تھا۔سرکاری ٹیلی ویژن نے البرز پہاڑی سلسلہ کی توچل اور کولاچل چوٹیوں پر ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کی فوٹیج نشر کی۔

ویڈیو ریڈ کریسنٹ کے اہلکاروں کو دکھایا گیا کہ برف پوش پہاڑ کے ساتھ اسٹریچر پر ایک کوہ پیما کو منتقل کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے اور اس کی اونچائی 18 ہزار 606 فٹ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More