Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مجھ سے لکھوا لیں اپوزیشن استعفے دے گی تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان

دو کرپٹ لوگوں کے بچوں کی قابلیت کیا ہے جو یہ ملک چلانے جارہے ہیں

چکوال (نیوزپلس)  وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پی ایم ایل ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ دو کرپٹ لوگوں کے بچوں کی قابلیت کیا ہے جو یہ ملک چلانے جارہے ہیں

چکوال میں تقریب سے خطاب میں  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں کے باپ کرپٹ ترین آدمی ہیں جن پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی میرٹ نہیں دونوں شاہانہ انداز میں اس آمدنی پر پلے ہیں جو حلال نہیں تھی۔

انہوں  نے کہا کہ ان سے کوئی پوچھےآپ نے کیا کیا ہے جو پارٹی سربراہ بنے ہوئے ہیں؟۔

بعدازاں چکوال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے لکھوا لیں اپوزیشن استعفے دے گی تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کروڑوں خرچ کیے انتخابات لڑنے میں وہ ان کے کہنے پر استعفے کیوں دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں۔

سوالات کے جوابات دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اربوں کے پیسے بنائے اور آمدن کا پتہ نہیں،ان کا کوئی زریعہ معاش نہیں ہے ان کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا، پارٹی کے لوگوں کو پتہ ہے یہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ جواب انہوں نے دینا ہے اور اپنے ارکان سے قربانی مانگ رہے ہیں، ان کے ارکان اسمبلی کبھی قربانی نہیں دیں گے۔

یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔ مینار پاکستان پر پتہ چلا گیا کہ لاہوری بے وقوف ہیں یا نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں۔ جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی سے متعلق امور پر قوم سے جلد خطاب کروں گا۔ برصغیر میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔ کوشش کر رہے ہیں عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہ پڑے۔ قرضے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات کیے ہیں۔ بجلی بنانے اور بیچنے کی قیمت میں 3 روپے کا فرق ہے۔ اگر بجلی مہنگی نہیں کریں گے تو قرضے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں، ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں، جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں، جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More