Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علی ظفر کے گانے "لیلیٰ او لیلیٰ” نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے

ٹوئیٹر پر 25 ملین ویوز آ گئے

کراچی (نیوز پلس) شوبز کی دنیا میں عالمی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و اداکار علی ظفر کے گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ‘ نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں اس گانے پر 25 ملین یعنی 2 کروڑ سے زائد ویوز آگئے ہیں جس کے بعد اُنہوں نے موسیقی کی دُنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے اور نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے مقبول ترین گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ اُن کے اس گانے پر 25 ملین سے زائد ویوز آگئے ہیں۔

علی ظفر نے اس بڑی کامیابی کے بعد مداحوں کودوسری بڑی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اورعروج فاطمہ جلد ہی کسی دوسرے پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کریں گے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More