Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اضافے کا نوٹیفیکشن جاری،اطلاق فوری ہو گا

اسلام آباد (نیوز پلس) یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر،  برانڈ گھی 4 روپے فی کلو اور برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کیاگیا ہے جب کہ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ، ٹی وائٹنر اور کافی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے جس سے 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر98 روپے ہوگئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کپڑے دھونے کے ڈٹرجنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More