Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایان علی نے اپنی آمدنی کا 50 فیصد فلاحی کاموں پر وقف کر دیا

’اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع وقف کروں گی

اسلام آباد (نیوز پلس)  معروف ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کر دیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک طویل پیغام بھی لکھا۔

ایان علی نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دوستوں میں ہر اُس بات پر یقین رکھتی ہوں جو ہماری زندگی میں ہوتی ہے اور ہمیں بہتری کی طرف لے جاتی ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ہمیشہ آپ سے اپنی زندگی اور کام سے متعلق کچھ اہم معلومات شیئر کرتی رہی ہوں۔‘

ماڈل نے اپنے فلاحی ادارے کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنائی ہوئی ہے جس کا ’بی مائے فرینڈ آرگنائزیشن ‘ کے نام سے برطانیہ میں اندراج ہے اور وہاں خواتین اور بچوں کو محفوظ اور بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، اِس کے علاوہ اُنہیں تمام تر بنیادی ضروریات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔‘


اُنہوں نے اپنے پیغام میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں اور اب میں نےفیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔‘

ایان علی نے مزید لکھا کہ ’اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع وقف کروں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More