Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بانی ایم کیو ایم اور نواز شریف ملک کے لئے دونوں نقصان دہ ہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز

نواز شریف نے جب عدالت میں پیش ہونا ہو تو بیمار، سیاست کے لئے فٹ ہوگئے

اسلام آباد۔ (نیوز پلس ) اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا ہے کہ سننے میں آرہا ہے کہ نوازشریف کل وڈیو لنک سےخطاب کریں گے، عدالت میں پیش ہونا ہو تو بیمار، سیاست کے لئے فٹ ہوگئے ہیں، نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں سمجھیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم اور نوازشریف میں فرق نہیں، دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اہم قوانین منظور کیے گئے ہیں قانون سازی ملک کے لیے نہایت اہم تھی، حالیہ قانون سازی فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بنیادی شرط تھی۔


 انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، ماضی کے حکمران خود کالا دھن سفید کرتے تھے اسی لیے قانون نہیں بناتے تھے ہم اگر قانون سازی نہ کرتے توملک بلیک لسٹ میں شامل ہو سکتا تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کے لیے ان قوانین کے خلاف پورا زور لگایا، حکومت کا ہر اچھا اقدام اور قانون سازی اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بیماری کا بہانہ بنا کر فرار ہونے والا شخص ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرے گا، اپوزیشن کی پوری کوشش رہی کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے، اپوزیشن والوں نے اگر کچھ نہیں کیا تو ان کو قوانین سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More