Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی

پاک بھارت سیریز کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی معاملات کا نارمل ہونا ضروری ہے۔

لاہور (نیوز پلس ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے پر ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی اور بات چیت کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی معاملات کا نارمل ہو نا ضروری ہے ماضی میں کئی بار سیریز کے حوالے سے بھارت سے بات ہوئی اب معاملہ انہی کے ہاتھ میں ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت کا آغاز نہیں ہورہا ۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہئیے ، اس لیے اب آئی سی سی کو بات کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ، جبکہ پاکستان میں بورڈ حکام کو ایسے ایشو کا سامنا نہیں ۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارتی بورڈ کے صدر سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کی درخواست بھی نہیں کریں گے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More