Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی مقتول مروہ کے گھر آمد

ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن

کراچی۔ (نیوز پلس) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ بچی مروہ کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں مقتول مروہ کے والدین سے اظہارافسوس کیا اور انہیں ملزم کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا اور کہا کہ جب تک ملزام گرفتار نہیں ہوتا پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی اور آپ کو انصاف نظر آئے گا۔واضح رہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد بےدردی سے قتل کرنے والا ملزم ابی تک گرفتار نہیں ہو سکا جبکہ  پولیس نے شک کی بنیاد پر کچھ افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے اور ان تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں لیکن اب تک ملزم کا تعین نہیں ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More