Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

6 سمتبر:مزار قائد و مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

ہماری قوم کو 1965کی جنگ اور حالیہ آپریشن پر فخر ہے۔ ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر

کراچی: (نیوز پلس) ملک بھر میں یوم دفاع اور یوم شہدائے پاکستان قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، لاہور میں مزار اقبال اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریبات ہوئیں۔

مزار قائد پر پاکستان ایئر فورس ( پی اے ایف) اصغرخان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل شکیل غضنفر نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری قومی سلامتی کو سب سے بڑا مسئلہ 6 ستمبر کو ہوا، آج 6 ستمبر دفاع پاکستان پرتبدیلی گاڈز پر پی اے ایف اکیڈمی کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  6 ستمبر 1965 کی جنگ میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارا مقابلہ ایک ایسے دشمن سے تھا جو ہم سے چار گنا بڑا تھا۔

ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر  نے کہا کہ ہماری قوم اور افواج سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی ٹینکس کو نیست و نابوط کردیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے دشمن کے ٹھکانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن راہ نجات، ردالفساد کی کامیابیاں قوم کے سامنے ہںں، پاکستان کی فضائی سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو بھر پور جواب دیا۔ ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے کہا کہ ہماری قوم کو 1965کی جنگ اور حالیہ آپریشن پر فخر ہے، دشمن کے عزائم کو بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر  بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان رینجرز میجر جنرل عامر مجید  نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More