Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز طلب کرلیا

اجلاس میں کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ذرائع

کراچی (نیوز پلس)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کے روز طلب کرلیا اور اجلاس کاٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ اجلاس کا دعوت نامہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو بھیجا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر،فیصل واڈا سمیت دیگر وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رابطہ کمیٹی کو ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی ہدایت دی ہے، کمیٹی کی سربراہی جہانگیر ترین کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More