حیدرآباد (نیوز پلس) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آصف زرداری کی بصیرت سے حکومت کو گھر بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس حکومت کے الوداع کا سال ہے،جیالے اپنے قائد کی کہی ہوئی بات کو حقیقت بنا کر رہیں گے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دوہزار انیس تو نکل گیا مگر 2020 میں خان صاحب بند گلی سے نہیں نکل پائیں گے۔ دوہزار انیس وزیراعظم عمران خان کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا۔