Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خواجہ سراوٗں کو صحت کارڈ دئیے جائیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

ان خواجہ سراؤں کو صحت کارڈ دئیے جائیں گے جو نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہوں گے

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کے تحت خواجہ سراوٗں کو صحت کارڈ دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ2018 کے قوانین کے مطابق خواجہ سراوٗں کو صحت کی سہولیات دی جائیں گی۔ ان خواجہ سراؤں کو صحت کارڈ دئیے جائیں گے جو نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہوں گے۔ اس لئے خواجہ سراء نادرا سے رجسٹر ہوں تاکہ ان کو صحت کارڈ کی سہولیات میسر آ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More