اسلام آ باد (نیوز پلس) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اقتدار کی خواہش زبان پر آ ہی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کر کے اپنے ارمان پورے کر لیے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے جس بے رحمی سے ان کی پیش کش کو ٹھکرایا ہے اس پر بلاول بھٹو زرداری سے ہمدردی ہے۔