Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اے این ایف اور ایف آئی اے جسے اداروں کو سیاسی مخالفت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔پرویز رشید

نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے وزیراعظم اپنے دوستوں کو این آر او دے رہے ہیں

اسلام آ باد (نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو بھی سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) میں جج ویڈیو اسکینڈل میں بیان رکارڈ کرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اے این ایف اور ایف آئی اے جسے اداروں کو سیاسی مخالفت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، نیب اور اے این ایف کی طرح ایف آئی اے کا جو کام تھا اس سے نہیں لیا جا رہا، نا انصافی کے خلاف عدالتوں سے سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے وزیراعظم اپنے دوستوں کو این آر او دے رہے ہیں۔ پرویز رشید نے دعویٰ سے کہا کہ حکمراں جماعت سیاست میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے،پا کستان کے ساتھ جو کچھ حکومت کر رہی ہے یہ اس کے قابل نہیں تھا۔پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف صحت مند ہونے کے بعد ملک واپسی میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرینگے۔مسلم لیگ کسی کو بھی سزا پر مٹھائیاں نہیں بانٹتی،پرویز مشرف کیس میں جس اصول کو تسلیم کیا گیا اس پر ہمیں اطمینان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو پاکستان کے مسئلوں کا علم ہی نہیں ہے حکومت پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ وہ مجھے دوبارہ طلب کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More