Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں۔وزیراعظم عمران خان

لوگوں کی روٹی بند کردی، کاروبار بند کر دیا اس کے بارے میں سوچیں

اسلام آ باد (نیوز پلس)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں۔وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واہ عمران صاحب، کیا وژن ہے آپ کے نئے پاکستان کا، مہنگائی 14 فیصد کرکے پناہ گاہ میں کھانا دینے سے کچھ نہیں ملے گا۔ ترجمان پی ایم ایل (ن)مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم صاحب، انڈے، کٹے، مرغیاں لوگوں کو دینے سے ان کا روزگار چلنا تھا اس کا کیا ہوا؟ عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کے منتظر ہیں، 50لاکھ گھروں کے بجائے پناہ گاہ میں سہولیات پوری کرنے سے بات نہیں بنے گی،مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی روٹی بند کردی، کاروبار بند کر دیا اس کے بارے میں سوچیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More