Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آصف علی زرداری نہ جھکنے والے ہیں نہ سختیاں انہیں توڑ سکتی ہیں۔سینیٹر مولابخش چانڈیو

وزیراعظم کی سیاست کا مرکز و محور سیاسی انتقام ہے

کرا چی (نیوز پلس)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے سابق صدر آصف زرداری کو جیل منتقل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ عمران خان نے اپنی انا کی تسکین کیلئے سیاسی مخالفین کو قید کر رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم کی سیاست کا مرکز و محور سیاسی انتقام ہے، عمران صاحبس جن آمروں کے مرید ہیں وہ بھی آصف علی زرداری کو نہیں جھکا سکے تو یہ کیا چیز ہیں، آصف علی زرداری نہ جھکنے والے ہیں نہ سختیاں انہیں توڑ سکتی ہیں۔ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ اپنی جوانی کے سنہرے سال آصف علی زرداری نے آمروں اور سیاسی مخالفین کی جیلوں میں گذارے۔ نئے پاکستان کا یہ آمر بھی اپنا زور آزما کر دیکھ لے، خود منہ کے بل گرے گا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ ظلم اور انتقام کی انتہائیں آزماؤ ہمارا صبر اور مزاحمت آپ کو مات دیں گے، ایک سال سے آصف علی زرداری سے تفتیش ہو رہی ہے، دو ماہ سے زائدنیب کی تحویل میں رہے، جب کچھ ثابت نہ کر سکے تو اب آصف زرداری صاحب کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More