Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی شہ رگ کشمیر ہے جو شہ رگ پر ہاتھ ڈالے گا وہ ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ڈاکٹر غلام رضا چنا

کشمیری مودی حکومت کے ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں

کراچی(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ایڈیٹر انچیف نیوز پلس ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم ڈھا رہا ہے یہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکے گا کشمیریوں نے آزادی کے لیے ہزاروں قربانیاں دیں ہیں اور دے رہے ہیں وہ مودی کے ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں، مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے اپنے پاوں پہ خود کلہاڑی ماری ہے مودی نے مقبوضہ وادی میں قبضہ کا جو خواب دیکھا ہے وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا مودی نے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے اور پاکستان کی شہ رگ کشمیر ہے جو شہ رگ پر ہاتھ ڈالے گا وہ ہاتھ کاٹ دیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More