راولپنڈی (نیوز پلس)ایشین دہشت گرد بھارت کا ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری میں پاکستانی پوسٹ پر مارٹرفائرکئے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور اورموثر جواب دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کے تباد لے میں پاک فوج کاایک میجراورکیپٹن زخمی ہوئے۔