دبئی (نیوز پلس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ انگلینڈ سیریز مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے۔تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 صفر سے ناکامی کے بعد قومی ٹیم بدستورآئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ ٹی۔20 رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے۔ سری لنکا ساتویں جبکہ افغانستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں،سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ون ڈے میں انگلینڈ 125 پوئنٹ کے ساتھ پہلے،بھارت دوسرے،نیوزی لینڈ تیسرے،آسٹریلیا چوتھے،ساوٗتھ افریقہ پانچویں جبکہ پاکستان 98 پوئنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے