9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ہم سے معافی مانگو، سینیٹرعرفان صدیقی

9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ہم سے معافی مانگو، سینیٹرعرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی ، تیزاب زدہ چہرہ لئے ،انصاف کے لئے بھٹک رہا ہے اور بلوائی للکار رہے ہیں۰۰” ہم سے معافی مانگو،

انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ میں 29 جولائی کو تین بچیوں کے قتل اور سوشل میڈیا کے جھوٹ سے پھوٹنے والے ہنگاموں کے ساتھ ہی عدالتیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوگیا۰ تیسرے دن مقدمات کی فوری سماعت اور سزاؤں کے عمل کا آغاز ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں ایک سو سے زائد بلوائی جیل جاچکے۰ ہنگامے سے ہٹ کر تماشا دیکھنے والے دو افراد کی ضمانتی درخواستیں مسترد کرتے ہوے بلفاسٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج،فرانسس رافرٹے نے کہا "ہنگامے میں حصہ لینے والے بلوائی ہوں یا تجسس کی وجہ سے قریب کھڑے تماشائی، کسی کو بھی ضمانت نہیں ملے گی۰” اور ادھر سوا سال ہو چلا۰ 9 مئی ، تیزاب زدہ چہرہ لئے ،انصاف کے لئے بھٹک رہا ہے اور بلوائی للکار رہے ہیں۰۰” ہم سے معافی مانگو”

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں ڈی فیکٹو مارشل لاء نہیں ہے۔ نہ ججوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے، نہ ان کے رشتہ داروں کو اغوا کیا جاتا ہے، نہ ان کے گھروں میں فوج نے کیمرے لگائے ہیں۔ نہ ہی فوج کی ہدایت پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد کسی ملزم کو چھوڑا جاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ برطانیہ میں استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

رہنماء پی ایم ایل ن سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہنگامے سے ہٹ کر تماشا دیکھنے والے دو افراد کی ضمانتی درخواستیں مسترد ہوئیں ادھر سوا سال ہو چلا ۔ 9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں "ہم سے معافی مانگو”۔

سانحہ 9 مئیسینیٹرعرفان صدیقی
Comments (0)
Add Comment