21سالہ وکٹوریا نے مس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کر لیا

21سالہ وکٹوریا نے مس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کر لیا

لندن:  ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے مس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 میکسیکو سٹی میں ہوئی تقریب میں وکٹوریا نے 120 سے زائد ملکوں کی حسیناؤں پر سبقت حاصل کی، وکٹوریا مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

21سالہ وکٹوریا کے جائیر نے 2023 کی مس یونیورس، نکاراگوا کی شیئنس پیلاسیوس سے تاج وصول کیا۔اس سے قبل کسی ڈنمارک کی امیدوار نے 61سال قبل مس یونیورس کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی تھی۔

وکٹوریا کے جائیر پیشے کے اعتبار سے ایک ماہر رقاصہ اور بیوٹی انٹرپرینیور ہیں، وہ ذہنی صحت اور جانوروں کے حقوق کیلئے فعال ہیں اور مستقبل میں وکالت کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی خواہش مند ہیں۔

وکٹوریا کے جائیر -ڈنمارک - مس یونیورس 2024
Comments (0)
Add Comment