یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیےاسلام آباد میں اہم کانفرنس کا آغاز

یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیےاسلام آباد میں اہم کانفرنس کا آغاز

خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت پاکستان میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے آج 4 روزہ کانفرنس کا آغاز کیا جس کا مقصد خواتین پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور کمیونٹی لیڈرز کے متنوع گروپ کو اکٹھا کرنا ہے۔ 4 روزہ بین الاقوامی ایونٹ جسے “بریکنگ بیریئرز تھرو ڈائیورسٹی اینڈ انکلوسیوٹی (بی بی ٹی ڈی آئی)” کہا جاتا ہے، کا مقصد آج کے سب سے اہم چیلنجوں بشمول آب و ہواکے مسائل، پانی کی تقسیم اور انتظام اور قابل عمل حکمت عملیوں میں مقامی انضمام کے لیے صنفی شمولیت کے حل کو فروغ دینا ہے۔

یو ایس ایڈ اور آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کی مالی اور تکنیکی مدد سے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام، کانفرنس ترقی اور اختراع میں خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالتی ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے۔ امریکی اقلیتوں کی خدمت کرنے والے اداروں، پاکستان میں خواتین کی یونیورسٹیوں، اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، بین الاقوامی عطیہ دہندگان، نجی شعبے کے اداروں اور شہری تنظیموں کے نمائندوں کو بلانے سے یہ کانفرنس عالمی مشغولیت اور تعاون کی طاقت کا ثبوت ہے۔اس موقع پر پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا “امریکہ پاکستان میں تنوع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ہم تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی پر مرکوز پروگراموں سمیت تنوع کو فروغ دینے والے اقدامات پر تعاون جاری رکھیں گے۔ اپنی حکومتوں، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان شراکت داری کے ذریعے، ہم ایسی پائیدار تبدیلی لا سکتے ہیں جس سے ہم سب کو فائدہ ہو۔”پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا “پاکستان اور امریکہ کے سکالرز اور محققین کو اکٹھا کرنے سے، ہمارے پاس علم کے تبادلے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا منفرد موقع ہے۔”یہ کانفرنس امریکی حکومت کے عزم”ڈائیورسٹی ، ایکوٹی، ایکسسیبیلیٹی اینڈ انکلوژن ” اور یو ایس ایڈ کے ترقیاتی وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو خواتین کے عالمی دن کے اقدامات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

کلیدی تقریروں، انٹرایکٹو ورکشاپس، اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کی ایک سیریز کے ذریعے، شرکاء کو شراکت داری قائم کرنے اور ایک زیادہ پائیدار اور جامع مستقبل بنانے کے مقصد سے ایک اجتماعی کوشش میں حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

امریکہبریکنگ بیریئرز تھرو ڈائیورسٹی اینڈ انکلوسیوٹیڈونلڈ بلومسفیرکانفرنسیو ایس ایڈ
Comments (0)
Add Comment