یشما گل کا جلد شادی کے لئے دعا کی اپیل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ یشما گل نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ وہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں کوئی مل نہیں رہا دعا کریں ۔
ڈیجٹل پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ جب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں یہ وہی وقت تھا جب انہوں نے اپنے دین کو گہرائی میں جانا اور اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا ۔
اداکارہ نے شادی اور کرش کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ 29 برس کی ہوچکی ہیں اور انہیں ابھی تک کوئی شخص پسند نہیں آیا جو ان کے مطابق ہو۔
یشما گل نے بتایا کہ اکثر میری والدہ مجھ سے کہتی ہیں کہ اب تم 29 برس کی ہو چکی ہو تم شادی کب کرو گی انڈسٹری میں سے کسی کو ڈھونڈ لو جس پر میرا انہیں یہی جواب ہوتا ہے کہ جب کوئی پسند آ جائے گا تو فورا کر لوں گی۔
اداکارہ یشما گل نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان خاص طور پر کراچی کے علاوہ دنیا میں کسی اور جگہ رہائش اختیار نہیں کر سکتیں کیونکہ جو اپنائیت یہاں ہے وہ کہیں اور نہیں۔