"ہیرا منڈی” نیٹ فلیکس پر زیادہ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب

"ہیرا منڈی” نیٹ فلیکس پر زیادہ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پہلی ویب سیریز "ہیرا منڈی” نیٹ فلیکس پر پہلے ہفتے ہی سب سے زیادہ ویوز حاصل کرنے والی سیریز بن گئی ہے۔

یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز اپنے پہلے ہفتے میں ہی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی اور یہ دنیا کے 43 ممالک میں ٹاپ 10 کی فہرست میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔

سیزیز کو 45 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کا واچ ٹائم 33 گھنٹے بنا ہے۔ تاہم یہ آسونٹا کیس سے پیچھے ہے جس نے دوسرے ہفتے میں ہی 1 کروڑ 20 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں،

ویب سیریز’ ہیرامنڈی’ کی مگیا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچاچڈا اور سنجیدہ شیخ سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

بالی ووڈسنجے بھنسالیہیرا منڈی
Comments (0)
Add Comment