ہم ورلڈ کپ میں بطور ٹیم اچھا نہیں کھیل پائے، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے پلان ہمارے ذہین میں ہے اگر فخر زمان 20 ےا 30 اوور کھیل گئے تو ہم مطلوبہ نیٹ رن ریٹ کو حاصل کر سکتے ہیں۔
جمعہ کے روز ایڈن گارڈنز میں پریس کانفرنس کرتے یوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے پلان ہمارے ذہن میں ہے، ہم ایسا کر سکتے ہیں، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ جمعہ کے روز ایڈن گارڈنز میں پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے کہا کہ اب بھی یقین ہے کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے فتح کیلئے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے، اگر فخر زمان20 یا30 اوور کھیل گئے تو ہم مطلوبہ نیٹ رن ریٹ کو حاصل کر سکتے ہیں، فخر زمان کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد بھی جارحانہ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم گرائونڈ میں جاکر آنکھیں بند کر کے اندھا دھند بیٹنگ شروع نہیں کر سکتے لیکن مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہدف
بابراعظم نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں بطور ٹیم اچھا نہیں کھیل پائے، ہمیں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں میں فتح حاصل کرنی چاہیے تھی، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست ہوئی جس کا ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کا اختتام اچھی کارکردگی کے ساتھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں، اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار بھارت میں کھیل رہے ہیں، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا اور ہم توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے۔
بابر اعظم نے کہا کہ کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھ پر کوئی پریشر ہے، ٹیم کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا ہوتا ہے، بہترین کامبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم فائنل تک آئے تھے، ہم فنش اچھا نہیں کر پارہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں، ہمیں بھارت میں کافی پیار اور کافی سپورٹ ملی۔
انہوں نے کہا کہ میرا ہدف تھا کہ بطور بیٹر اچھا فنش کروں، چاہتا تھا کہ ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں، صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اس کے حساب سے پلان کرتے ہیں، کبھی کبھار کنڈیشنز فیور نہیں کرتیں کہ کھل کر کھیلیں، یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز ہیں۔
بابر اعثم نے مزید کہا کہ ہم پہلی بار بھارت آئے ہیں ہمیں کنڈیشز کا اندازہ نہیں تھا میں مانتا ہوں کہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے۔