ہم اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے۔ سابق صدر آصف زرادی

اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے

اسلام آباد (نیوز پلس ) سابق صدراور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اے پی سی میں ورچوائل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سارے پاکستان کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم صرف حکومت گرانے نہیں آئے، ہم نے پاکستان بچانا ہے، ہم جیتیں گے، ہم اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے۔

آصف زرادی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اے پی سی کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، یہ ان میں کامیاب نہیں ہو گی، لوگ ہمیں سن رہے ہیں، چاہے کتنی ہی پابندیاں لگائی جائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری بیٹی مریم نواز بھی یہاں ہیں، مریم قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم آئین کے گرد دیوار ہے جس سے کوئی آئین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اے پی سی کی کامیابی کا سہرا آپ سب کے سر ہے، ہم نے دیکھا انہوں نے کیا تکلیف برداشت کی، ہم سمجھ سکتے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ سمجھ سکتا ہوں کہ ان درندوں کی وجہ سے کس تکلیف سے وقت گزارا ہوگا، بی بی نے میاں صاحب کے ساتھ میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اے پی سی کے بعد میں پہلا بندہ ہی جیل میں ہوں گا، نہیں لگتا کہ ان کا جمہوری اداروں کو بچانے کا ارادہ ہے، دوست اس اے پی سی میں ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جس سے ہم جمہوریت کو آگے بڑھا سکیں۔

 

پاکستان پیپلز پارٹیسابق صدر آصف زرداری
Comments (0)
Add Comment