ہردیپ سنگھ نجرکا قتل: کینیڈا کو بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شوائد مل گئے
خالصتان تحریک کے سکھ رہنماء ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی اینجٹنس کے ملوث ہونے کی انتٹیلیجنس معلومات کینیڈا کے پاس موجود ہیں ۔ کینیڈین خیبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات کیہ ماہ سے جاری تحقیقات میں جمع کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ انٹیلی جنس معلومات صرف کینیڈا نے ہی نہیں بلکہ فائیو آئیز کی رکن ایک اتحادی انٹیلی جنس نے بھی معلومات فراہم کی ہیں۔
فائیو آئیز میں کینیڈا کے علاوہ امریکہ ، برطانیہ م آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلیجنس معلومات میں بھارتی حکام اور کینیڈا میں موجود بھارتی سفارت کاروں کے درمیان سکھ رہنماء کے قتل سے متعلق کیئے گئے رابطے بھی شامل تھے۔ یہ انٹیلجنس معلومات ملنے کے بعد کینیڈین حکام کئی بار تعاون مانگنے بھارت بھی گئے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب بند کمرے میں کینیڈین حکام نے "دھماکہ خیز” شوائد بھارتی حکام کے سامنے رکھے تو ان میں سے کوئی بھی ان شوہد سے انکار نہیں کر سکا۔