مظفر آباد (نیوز پلس) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ کے قریب تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 2 افراد جانحق ہوگئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہیں۔پولیس کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 3 مکانات تباہ ہوئے جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد دب گئے جن میں سے 2 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملبے تلے دبے 5 افراد کی بھی تلاش جاری ہے جن کے لیے اب انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جاں حق ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔