اسلام آباد(نیوز پلس) ہالینڈ کی ملکہ میکسما دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں ملکہ اپنے دورے کے دوران،ملکہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی اس کے ساتھ ساتھ ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما ترک ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے براستہ استنبول اسلام آباد پہنچیں،دورے ان کے ساتھ چھ رکنی وفد بھی شامل ہے۔ہوائی اڈے پر دفتر خارجہ اور ڈچ سفارتخانے کے حکام نے ملکہ میکسما کا استقبال کیا،ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔پاکستان نے فنانشل انکلوثن کیلئے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کیے ہیں، ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کا ایک اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور چھوٹی ادائیگیوں کے نرخ کو کم کرنا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملکہ میکسما 2009ء سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے انکلوسیو فنانس برائے ترقی ہیں۔