اسلام آ باد (نیوز پلس / ویب ڈیسک)گوگل کروم اب آپ کو آپ کا اکاوٗنٹ چوری ہونے سے بچانے کے لئے قبل از وقت الرٹ کرے گا تفصیلات کے مطابق گوگل کروم نے نے اپنے مقبول براوٗزر کروم میں آن لائن صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، سب سے نمایاں فیچر صارفین کو پاس ورڈ چوری ہونے کی صورت میں بر وقت الرٹ کرنا ہے۔ یہ تفصیلات گوگل نے ایک بلاگ میں اس نئے فیچر کے حوالے سے تفصیل سے بتایا کہ یہ وہ فیچر ہے جس پر کچھ عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اس کا آغاز رواں سال فروری میں ایک ایکسٹیشن کی شکل میں ہوا جبکہ اکتوبر میں اس فیچر کو براہ راست گوگل اکاوٗنٹ کا حصہ بنادیا گیا۔اس فیچر کی بدولت کروم صارفین کو کسی ویب سائٹ پر لاگ ان کے دوران اس وقت خبردار کیا جائے گا جب ان کا یوزرنیم اور پاس ورڈ چوری ہوچکا ہوگا جبکہ صارفین کو ماضی میں استعمال کیے جانے والے پاس ورڈ کو دوبارہ استعمال کرنے پر بھی اسے بدلنے کا مشورہ دیا جائے گا۔
گوگل کی جانب سے رئیل ٹائم فیشنگ (phishing) پروٹیکشن کو بھی کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ گوگل بلاگ کے مطابق گوگل کروم میں پہلے ہی ایک فیچر موجود ہے جو صارفین کو کسی ویب سائٹ کی جانب سے معلومات چوری کرنے کی کوشش سے خبردار کرتا ہے، تاہم نئے فیچر کے ذریعے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کی صلاحیت کو 30 فیصد بہتر بنایا گیا ہے،گوگل کروم کی جانب سے صارفین کو اس وقت بھی خبردار کیا جائے گا جب اسے لگے کہ صارف اپنے گوگل اکاوٗنٹ کا پاس ورڈ مشتبہ فیشنگ پاس ورڈ میں انٹر کررہا ہے۔پہلے اس فیچر کو وہی لوگ استعمال کرسکتے تھے جنہوں نے کروم sync))سنک فیچر ان ایبل کررکھا ہوگا مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا، یہ فیچر ان تمام پاس ورڈز کے لیے بھی کام کرے گا جو آپ نے کروم کے بلٹ ان پاس ورڈ منیجر میں محفوظ کررکھے ہوں گے۔گوگل کی جانب سے کروم کے انٹرفیس کو بھی بدلا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے یہ دیکھنا آسان ہو کہ ان کا لاگ ان کسی شیئر کمپیوٹر میں محفوظ ہوا ہے یا کسی علیحدہ پروفائل میں۔
بشکریہ گوگل بلاگ