گورنمنٹ ہائی اسکول گوٹھ غلام حیدر لغاری میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر بشیر احمد چنو کی زیرنگرانی یکجہتی کشمیر ریلی

مودی سرکار بیوقوفی کی دنیا میں رہ کر گری ہوئی حرکتیں کر رہا ہے

اشوک کمار
بیورو چیف ڈسٹرکٹ گھوٹکی

گھوٹکی (نیوز پلس)گورنمنٹ ہائی اسکول گوٹھ غلام حیدر لغاری میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر بشیر احمد چنو کی زیرنگرانی میں یکجہتی کشمیر کی ایک شاندار ریلی نکالی گئی.ریلی میں اسکول کے اساتذہ حاجی عبدالرحمٰن لغاری،محمد ہاشم لغاری، قطب الدین، محمد ایوب لغاری اور علی گل لغاری سمیت اسکول کے بچوں نے شرکت کی،ریلی اسکول سے ہوتے ہوئے میں روڈ پہ پہنچی جہاں اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بیوقوفی کی دنیا میں رہ کر گری ہوئی حرکتیں کر رہا ہے.جو مظلوم کشمیریوں کے اوپر بیجا ظلم کر رہا ہے.انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے کشمیریوں سے اپنی فوج نہ ہٹائی تو ہم انڈیا کو منہ توڑ جواب دیں گے.ریلی میں شریک تمام طلبہ کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے.

گھوٹکی
Comments (0)
Add Comment