گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

 سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،

پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مطابق دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بہاردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، 35 سالہ سپاہی بہار خان اور 28 سالہ سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل دھماکا بھی ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق کمپلیکس میں فائرنگ کے بعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

واضح رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں۔

آئی ایس پی آربی ایل اےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس
Comments (0)
Add Comment