گجرات(نیوز پلس) گجرات کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ آتشزدگی سے کئی دکانیں تباہ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی جل گیا۔ 15 سالہ بچی کی نعش نکال لی گئی اپنی بیٹی کی نعش دیکھ کر والدہ غم سے نڈھال ہو گئی تفصیلات کے مطابق
گجرات کے علاقے بھمبر روڈ پر ن لیگی رہنما حاجی اورنگ زیب بٹ کے علینا شاپنگ سنٹر میں صبح 8 بجے پر اسرار طور پر لگنے والی آگ پر 5 گھنٹوں سے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ریسکیو کی 14 ٹیموں کے 100 سے زائد اہلکار امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے 100 کے لگ بھگ افراد کو آگ سے نکال دیا ہے جبکہ درجنوں ابھی تک بالائی منزلوں پر محصور ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں. آگ اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد کاریں لپیٹ میں آ گئیں جبکہ آ تشزدگی سے کروڑوں کے نقصان کا تخمینہ بتایا جا رہا ہے۔آگ بجھانے کیلئے گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں امدادادی کارروائیاں کر رہی ہیں.شاپنگ مال کی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا لگائی گئی، تاحال معلوم نہ ہو سکا. دوسری جانب دھویں کے باعث بالائی فلورز پر اہلکاروں کو امدادی کارروائی میں دشواری کا سامنا ہے.