کراچی (نیوز پلس)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کل بھی کہا تھا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے کرنٹ لگنے سے اور گٹر میں گرنے سے 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کے الیکڑک سے سندھ حکومت نے ابھی تک کوئی میٹنگ نہیں کی اب سندھ حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی کراچی کے ڈسٹرکٹ ساوتھ میں گٹر ابل رہے ہیں یہاں عید منائی جا رہی ہے اور والدین اپنے بچوں کی تدفین کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ پاکستان کے کسی شہر میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں نہیں ہوتیں، کے الیکٹرک نے غیر قانونی کنکشن دیئے ہوئے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ کے الیکٹرک مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میٹنگز کرلیتے ہیں، میئر کراچی کے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہے، اسے بلاتے تک نہیں ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ وفاق نے ایم کیو ایم کو 25 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے وہ کب تک دینگے؟ حیدرآباد کیلیے 5 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، وفاق وہ پیسے کب دیگا؟میئر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلا ک ہونے والوں کے لواحقین کو ساتھ لے کر جاوں گااور اپنی مدعیت میں کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر کٹواوں گا۔واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 12 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔